10:53 , 19 اپریل 2026
Watch Live

قطر میں گمراہ کن معلومات پھیلانے پر 313 افراد گرفتار

قطر میں گمراہ کن معلومات پھیلانے پر 313 افراد گرفتار

قطر: قطری وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں گمراہ کن معلومات پھیلانے پر 313 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شدگان مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں سائبر کرائمز کے انسداد کے لیے قائم ادارے نے افواہوں اور گمراہ کن مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد نے غیر مجاز ویڈیو کلپس بنائی اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو سرکاری ہدایات کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات حاصل کرنے کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کیا جائے اور کسی بھی ایسے مواد کو شیئر نہ کیا جائے جس میں گمراہ کن معلومات شامل ہوں۔

قطری وزارت داخلہ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر معلومات کی درستگی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ قانونی کارروائی اور گرفتاریاں جاری رہیں گی تاکہ آئندہ کوئی بھی فرد گمراہ کن مواد پھیلانے سے باز رہے۔

یہ پیش رفت قطر میں سائبر کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں کی گئی تازہ کارروائی ہے، جس کا مقصد عوام کو درست معلومات کی فراہمی اور افواہوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION